خرطوم۔۔۔سوڈان نے اریٹیریا کے ساتھ ملحق مشرقی سرحد کو فوری طور پر بند کر دیا۔ سوڈانی حکومت نے سرحد بند کرنے کا فیصلہ اپنی سرحدی ریاست کاسالا میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد کیا۔ کاسالا کی ریاستی حکومت نے اریٹیریا کے ساتھ تمام سرحدی گزرگاہوں کو بندکر دیا ہے۔ واضح رہے کہ30 دسمبر کو سوڈانی صدر عمر البشیر نے کاسالا اور شمالی کوردوفان میں پائی جانے والی لاقانونیت کی روشنی میں 6 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔