” سوپر ٹروپر 2 “کا ٹریلر جاری
ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی کرائم مسٹری فلم سوپر ٹروپر 2 کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ہدایتکارجے چندرا شیکھرکی یہ فلم 2001ءمیں ریلیز ہونے والی سوپر ٹروپر فلم کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایسے سوپر پولیس اہلکاروں پر مبنی ہے جنہیں کینیڈا اور امریکہ کے درمیان ہونے والے سرحدی تنازع کے دوران اہم ٹاسک سونپا جاتا ہے۔ کامیڈی، ڈرامہ اور مسٹری سے بھرپور یہ کرائم فلم 20 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔