Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے نجی اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابوپالیا گیا

دھواں بھر جانے سے موجود مریضوں کو شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے کہا ہے کہ شہر کے جنوب مشرقی علاقے کے نجی اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ آگ شہر کے جنوب مشرقی علاقے امیر فواز ہاﺅسنگ سوسائٹی میںقائم اسپتال کی چھت پر بنے کمرے میں لگی ۔عمارت میں دھواں بھر جانے سے وہاں موجود مریضوںکو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ کرنل سرحان نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے سب سے پہلے اسپتال میں داخل زیر علاج مریضوں کو بحفاظت نکالا جبکہ یونٹ کے دیگر کارکنوں نے آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کی ۔ عمارت میں دھوئیں کو نکالنے کےلئے اہلکاروں نے ایگزاسسٹ فین استعمال کئے جس سے کافی سہولت ہوئی ۔ شہری دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ آتشزدگی میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی جانی نقصان ہوا ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ۔

شیئر: