Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلوانیہ کی حکومت نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا

ریاض.... سلوانیہ کی حکومت نے ریاست فلسطین کو تسلیم کرلیا۔ پارلیمنٹ جلد فیصلے کی تصدیق کردے گی۔ سلوانیہ کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ انکی حکومت نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ اس کے حق میں ووٹ دیدینگے۔ سلوانیہ یورپی یونین میں شامل دوسرا ملک ہے جس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین میں شامل تمام ممالک ہمارے اس اقدام کی حمایت کرینگے۔ وہ فلسطینی صدر محمو د عباس سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ سویڈن پہلا یورپی ملک ہے جس نے 2014ءمیں فلسطینی ریاست کو باقاعدہ تسلیم کیا جبکہ یونین میں شمولیت سے قبل 8ممالک جمہوریہ چیک، جمہوریہ سلواکیہ، ہنگری، بلغاریہ، رومانیہ، مالٹا اور قبرص بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں۔

شیئر: