پرینکاچوپڑا بال بال بچ گئیں
بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا بدترین اداکارہ نامزد ہونے سے بال بال بچ گئیں تاہم ان کی پہلی ہالی وڈ فلم ’بے واچ‘ بدترین فلموں کی کیٹیگری کے لئے نامزد ہوگئی۔اب بدترین اداکارہ کا مقابلہ ایما واٹسن، جینیفر لورنس، ڈکوٹا جوہنسن، کیتھرین ہیگل اور ٹیلر پیری کے درمیان ہوگا۔حیران کن طور پر پرینکا چوپڑا کے ساتھ ’بے واچ‘ میں کام کرنے والے زیک ایفرون بھی بدترین اداکار کیلئے نامزد ہوگئے۔