Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”# اردو“ میں ٹویٹر ز کی شاعری

 
شاعری کا ذوق رکھنے والے صارفین نے ٹویٹر پر ”# اردو“ نامی ہیش ٹیگ چلایا جس میں صارفین نے اپنے پسندیدہ اشعار ٹویٹ کئے۔
اقرار الحسن نے ٹویٹ میں یہ شعر لکھا :
تیرے ہوتے بھی سب خراب ہی تھا
اور پھر آج کل تو، تو بھی نہیں
مزید پڑھیں:برطانیہ میں دکھایا جانے والا غلاف کعبہ اصلی نہیں
فوزیہ بھٹی نے لکھا:
سنا ہے ہجر اس کو بھا گیا ہے
سنا ہے خوبصورت ہو گئی ہے
چشمِ بینا نے لکھا:
لٹکا ہوا زنجیر سے ملتا ہے محل میں
اس دور میں مظلوم جو فریاد کرے ہے
ملتا ہے درِ یار سے اکسیر کی صورت
وہ درد جو ہر درد سے آزاد کرے ہے
مزید پڑھیں: بہاولپور کا نور محل 
مجاہد حسین خان نے لکھا:
درد کے شہر میں ہے گھر میرا
میرے گھر کا پتا ہے خاموشی
کاش سمجھیں زبان والے بھی
بے زباں کی دعا ہے خاموشی
مزید پڑھیں: پہلی دنیا کی بیویاں شوہر کے معدے کا خیال رکھنے کی پابند نہیں
عاصمہ بتول نے لکھا:
کچھ کٹی ہمت ِ سوال میں عمر
کچھ امید جواب میں گزری
آسیہ کیانی نے لکھا:
دل چاہتا ہے کہیں روپوش ہوجاو¿ں
میں اچانک یونہی خاموش ہو جاو¿ں
انیلہ ارم نے لکھا:
سچ تو کہہ دوں مگر اس دور کو انسانوں کو
بات جو دل سے نکلتی ہے بری لگتی ہے
بات کرنے کا حسین طور طریقہ سیکھا
ہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا
مزید پڑھیں:زینب: گلشن سے نوچا ہوا پھول، سارے وطن کو سوگوار کرگیا
عائشہ نے لکھا:
یہ اور بات کہ ممبر پہ جا کے کچھ نہ کہیں
خاموش لوگ بلا کے خطیب ہوتے ہیں
 
 
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں