Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کے یمنی قاتل کا سر قلم

جازان .... سعودی کے یمنی قاتل کا سرقلم کر دیا گیا ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد صالح نامی یمنی نے سلمان المالکی کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا تھا ۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کرکے اسے عدالت کے سپرد کر دیا جہاں اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے وقوعہ کی تفصیل سے آگاہ کیا ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کے خلاف سزائے موت کا حکم صادر کر دیا۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے یمنی قاتل کا سرقلم کردیا گیا ۔ 

شیئر: