Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے، زرداری

اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب ایوان صدر اروزیراعظم ہاوس میں بھٹو کے نعرے گونجیں گے۔چاروں صوبوں کے وز ررائے ِ اعلیٰ اور گورنر بھی جیالے ہوں گے۔ ضلع جہلم کے پیپلز پارٹی عہدیداروں سے ملاقات میں زرداری نے کہاکہ حکومت نے خارجہ امور پر کوئی توجہ نہیں دی جس سے بے شمار مسائل پیدا ہوئے۔سابق صدر نے کہا کہ نواز شریف کی ترجیح غیر ملکیوں کو اپنا ذاتی دوست بنانا رہی ہے۔ پیپلزپارٹی قیادت کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ایسے دوست بنائے جائیں جس کا فائدہ ملک اور عوام کو ہو۔سابق صدر نے کہا کہ جمہوریت اور عوام سے ہمارا روح کا رشتہ ہے۔ جب ملک اور عوام کو خون کی ضرورت پیش آئی تو بھٹو خاندان نے اپنا خون دیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت تباہ کردی ۔ حالت یہ ہے کہ پٹرول کے فی لٹر پر عوام سے 40 روپے ٹیکس لیا جاتا ہے۔ زرداری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ منتظم ہو جائیںعوام تک پارٹی کا پیغام پہنچائیں ۔
مزید پڑھیں:عمران اور نواز اقتدار کیلئے مرے جا رہے ہیں،بلاول

شیئر: