ولی عہد کا دورہ الازھر ،عالم اسلام کو درپیش مسائل پر گفتگو
قاہرہ - - - - ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ مصر کے دوران معروف دینی درسگاہ جامعہ الازھر کا دورہ کیا اور جامعہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب سے ملاقات کی ۔ شیخ الازھر سے عالم ا سلام اور عرب دنیا کو درپیش مسائل اور دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے اور اسکے خاتمے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ سبق نیوز کے مطابق جامعہ الازھر کے دورہ کے موقع پر الازھر کے نگران ڈاکٹر محی الدین عفیفس ، سیکریٹری جنرل برائے اسلامی ریسریچ و مشیر محمد عبدالسلام کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ بعدازاں ولی عہد مملکت نے قاہر ہ میں قبطی عیسائیوں کے سینٹ مارک آرتھوڈکس کا دورہ کیا اورعیسائیوں کے روحانی پیشوا سے ملاقات کی ۔