Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کے بعد ریٹائرڈ ملازمین بھی حوثیوں کی جنگ کا ایندھن

صنعا .... یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے بچوں کو جنگ میں جھونکے جانے کے حربوں کے بعد افرادی قوت پوری کرنے کےلئے ریٹائرڈ ملازمین کو بھی جنگ کا ایندھن بنانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں نے ملک میں افرادی قوت پوری کرنے کیلئے رضاکارانہ بھرتی مہم شروع کی تھی۔ اب ایک قدم اور آگے بڑھ کر باغیوں کی طرف سے سابق ملازمین کو بھی جنگ میں جھونکنے کے لیے جبری بھرتی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔حوثیوں نے اپنے زیرتسلط علاقوں میں سابق فوجی اور سول ملازمین کو جنگ کےلئے بھرتی ہونے اور انہیں تنخواہوں کا لالچ دے کر بندوق تھمانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔حوثیوں کی طرف سے نئی بھرتیوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ کمیٹیاں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور سابق فوجی اہلکاروں کو ماہانہ بنیاد پر تنخواہوں پر بھرتی کر رہی ہیں۔ تنخواہوں کا لالچ دینے کے ساتھ ساتھ باغی دیگر حربوں کے ذریعے بھی شہریوں کو بھرتی کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ 

شیئر: