Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ کو روس مخالف اقدامات کا جواب دے سکتے ہیں،روس

ماسکو ۔۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے برطانیہ کو شدید ردعمل میں کہا ہے کہ اگر برطانیہ نے روس مخالف اقدامات اسی طرح جاری رکھے تو روس کو بھی دو طرفہ اصولوں کے تحت جواب دینا ہو گا۔ انہوں نے اپنے جاپانی ہم منصب تارو کونو سے ملاقات کے بعد مزید کہا کہ سابق روسی جاسوس سرگئی اسکرپل پر حملے کے معاملے پربرطانوی حکومت کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔اسکرپل اور ان کی بیٹی پر 4 مارچ کو زہریلی گیس سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے روس اور برطانیہ میں شدید تناؤ ہے۔

شیئر: