منشیات کی بڑی کھیپ ضبط ، اسمگلرو ں کا گروہ گرفتار
ریاض.... محکمہ کسٹم نے لاکھوں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ سبق نیوز کے مطابق محکمہ کسٹم نے ریاض ریجن میں محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ کسٹم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد ہونے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 24 لاکھ سے زائد تھی۔ اسمگلرو ں کو گرفتار کرکے انہیں محکمہ انسداد منشیات کے سپرد کر دیا گیا جہاں ان پر منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ دائر کیا جائے گا ۔