سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کےخلاف ایک اور بڑا عدالتی فیصلہ آنے کے بعد ٹویٹر پر ہر شخص نے اپنا اپنا ردعمل دینے کی کوشش کی ہے۔
سید عدنان منصور ٹویٹ کرتے ہیں: عمران خان نے سیاست میں ہیٹ ٹرک کرلی۔
شعیب اقبال لکھتے ہیں: سپریم کورٹ نے آخر جمعہ کو وہ فیصلہ سنا ہی دیا جس کا کافی دنوں سے انتظار تھا۔
سدرہ میمن ٹویٹ کرتی ہیں: آج کا دن پاکستان کا انتہائی افسوسناک دن کہلایا جائیگا۔
اسد علی طور کا ٹویٹ ہے: سپریم کورٹ نے نااہلی کے آرٹیکل 62ایف ون کے تحت یہ فیصلہ سنایا۔
شہروز اعظمی نے کہا: نااہلی عمر بھر کیلئے ہوگی۔
شبیر بشیر کہتے ہیں: بائی بائی نواز شریف۔
علی فرحان لکھتے ہیں: چلو دیکھتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) اس فیصلے کےخلاف کتنے لوگوں کو باہر نکالتی ہے۔
اے کھوکھر کا ٹویٹ ہے: خواجہ آصف کو بھی تاحیات نااہل قرار دینا چاہئے کیونکہ اب انکی باری آگئی ہے۔
زوہیب ٹویٹ کرتے ہیں: آج 2 بڑتی جماعتوں کی 2بڑی وکٹیں گر گئیں۔
ارشاد علی لکھتے ہیں: نواز شریف اور جہانگیر ترین اب عمر بھر الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔
سلمان اشرف ٹویٹ کرتے ہیں: اب نواز شریف اور جہانگیر ترین اپنی قسمت کے بارے میں سوچ رہے ہونگے۔
ضیافت رحیم لکھتے ہیں: یہ بڑا دلیرانہ فیصلہ ہے۔
حبیب الرحمان لکھتے ہیں: فیصلے پر حیرت نہیں ہوئی۔ اپنے آقاﺅں کی دھن پر ناچنے والے بھی اسی طرح کی صورتحال سے دوچار ہوسکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭