Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین کے 65مہمانوں کی رخصتی

مکہ مکرمہ .... خادم حرمین شریفین عمرہ پروگرام کے تحت آنے والے 65معتمرین وطن واپس چلے گئے۔وطن واپس جانے والے معتمرین میں ہنگری، اٹلی، ناروے اور برطانوی شامل تھے۔ مکہ مکرمہ میں وزارت اسلامی امور کے دفترمیں انہیں الوداعیہ دیا گیا۔ وطن واپس جانے سے قبل تمام مہمانوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حرمین شریفین میں معتمرین کیلئے پیش کی جانے والی سہولتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سفر ہمیشہ یادگار رہیگا۔

شیئر: