ریاض .... 35برس کے انقطاع کے بعد بدھ کو ریاض میں پہلے سینما کے افتتاح کے موقع پر عالمی ماہرین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ سینما گھر قائم کرنے والی کمپنی کے ڈپٹی چیئرمین جیسن کول نے کہا کہ آج کا دن سعودی عرب کیلئے تاریخی دن ہے۔ اے ایم سی کمپنی کے عہدیدار نے مزید کہا کہ فی الوقت ہم سینما گھر کے بڑے ہال میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ آئندہ 3ہال تعمیر کرینگے۔ ایک دن میں 5فلمیں دکھائی جائیں گی۔ روزانہ 5ہزار افراد کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز کے سینما گھر میں شو دیکھ سکیں گے۔600سے زیادہ نشستوں والا ہال تیار کیا جائیگا۔