کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کو ٹویٹر صارفین نے خراج تحسین پیش کیا اور ان کی بہادری اور شہادت پر فخر کا اظہار کیا ہے۔
حمزہ علی عباسی نے ٹویٹ کیا : کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث دہشتگرد سلمان بدینی کو پاکستانی فوج نے آپریشن میں واصل جہنم کر دیا ہے۔ آپریشن میں کرنل سہیل عابد نے بھی جام شہادت نوش کیا ۔ اللہ تعالی انہیں جنت میں اعلیٰ مقام دے۔
امتیاز عالم نے کہا : میں کرنل سہیل عابد کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہزارہ کے سو سے زیادہ بہن بھائیوں کے قاتل سے لڑائی کی اور اسے انجام تک پہنچایا۔
شاہ نے ٹویٹ کیا : پولیس اینٹی ٹیررازم فورس سید ثنا اللہ نے بھی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے کرنل سہیل عابد کے ساتھ جام شہادت نوش کیا۔ قوم ان کی اس قربانی کی قرض دار ہے۔
نفیسہ شاہ کا کہنا ہے : میں کرنل سہیل عابد کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ یہ بات چھپی ہوئی نہیں ہے کہ یہ دہشت گرد خطے میں موجود ہمارے دشمنوں کی مدد لے رہے ہیں۔ کاش تین بار پاکستان کے وزیر اعظم رہنے والے نے ڈان انٹرویو میں اس بات کو بھی واضح کیا ہوتا۔
عائشہ احد ملک نے ٹویٹ کیا : ہمارے ملک کے محافظوں نے بہادری کی ایک اور داستان رقم کی ہے۔کرنل سہیل عباس نے انتہائی مطلوب دہشتگرد سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ۔ پاکستان زندہ باد۔
حنا بٹ نے کہا : میں کرنل سہیل عابد کو سلام پیش کرتی ہوں جو آج شہید ہوئے۔ پاکستان آرمی کے بہادر جوانوں کو سلام۔ ہر ذی روح کو مر جانا ہے لیکن ملک و قوم کی خاطر شہادت کے رتبے پر فائز ہونا ایک بڑی بات ہے اور اس کا بڑا اجر ہے۔
عدنان خان نے ٹویٹ کیا : میں کرنل سہیل عابد کو انکی شہادت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے اپنی جان کی قربانی دی لیکن دوسروں کو محفوظ کیا۔
Salute Colonel Sohail Abid who died fighting #LEJ militants that threaten Pakistan. Its no secret that many of these militants& mercenaries aka nonstate actors get help from our enemies in the region.Wish 3time PM of Pakistan had mentioned this as well in his #Dawn interview. pic.twitter.com/SIcjjKY5SA
— Nafisa Shah (@ShahNafisa) May 17, 2018