Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ، 14 زخمی

 جدہ .... شہر کے جنوبی علاقے القوزین میں منی بس حادثے ایک شخص جاں بحق 14 زخمی ہو گئے ۔ حادثہ منی بس کو پیش آیا جو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر روڈ کے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی ۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ ہلال الاحمر کے ترجمان ابو زید نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہلال الاحمر کے طبی امدادی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا ۔ حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا جس کی نعش اسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دی گئی جبکہ زخمیو ںکو علاج کےلئے شاہ عبدالعزیز اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 
 

شیئر: