Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نپاہ وائر س کے پیش نظر کیرلہ سے سبزیو ں اور فروٹ کی درآمد پر پابندی

 ریاض.... منسٹری آف انوائرمنٹ واٹر اینڈ ایگریکلچرنے ہندوستان سے فروٹ اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ۔ وزارت زراعت ماحولیات اور پانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست کیرلہ میں سبزیوں اور فروٹ میں ایسے وائرس کا انکشاف ہو اہے جو انسانی صحت کےلئے سخت مضر ہے ۔ وائرس زدہ سبزیاں اور پھلوں کے کھانے سے بعض افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد کیرلہ سے سبزیوں اور فروٹ کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ ماہرین کے مطابق اجناس" نپاہ وائرس " پایا گیا ہے جو چمگادڑ کے لعاب اور فضلات سے پیدا ہو تا ہے ۔ واضح رہے ریاست کیرلہ میںچمگادڑ وں کی بہتات ہے جن کے فضلے اور لعاب سے یہ وائرس پھیل رہا ہے ۔چمگادڑیں کھیتو ں میں جاتی ہیں جہاں انکے لعاب سے پیدا ہونے والا وائرس فصل کو متاثر کر تا ہے ۔ وائرس سے متاثرہ پھل اور سبزیاں جب مارکیٹ میں آتی ہیں تو ان سے انسان بھی متاثر ہو جاتے ہیں ۔ سعودی وزارت زراعت و ماحولیات اور پانی نے ادارہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے بعد کیرلہ سے آنے والی اجناس پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے جب تک کہ متعلقہ ادارے کی جانب سے وائرس کے بارے میں واضح طور پر وضاحت نہیں مل جاتی کیرلہ سے سبزیوں اور فروٹ کی درآمد بحال نہیں کی جاسکتی ۔ واضح رہے بحرین اور امارات کی جانب سے بھی کیرلہ میں نپاہ وائرس کے باعث اجناس کی درآمد پر پابندی عائد کی جاچکی ہے بلکہ امارت نے وائر س کے انکشاف کے بعد اپنے شہریوں کو کیرلہ جانے سے سختی سے روک دیا تھا ۔

شیئر: