پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ‘ 2 زخمی‘ ایف سی اہلکار شہید
کوئٹہ- - - -کوئٹہ میں پاک فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو کریش لینڈنگ کرنا پڑی جس کے نتیجے میں عملے کے 2 ارکان زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو سے زخمی ایف سی اہل کار کو طبی امداد کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث ہنگامی طور پر لینڈنگ کرنا پڑی جس سے ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمی ایف سی اہل کار شہید ہوگیا۔