Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں دہشتگردی پر مملکت کا اظہار مذمت

    ریاض۔۔۔۔۔سعودی دفتر خارجہ نے کابل کے مغرب میں دیہی ترقیاتی وزارت کے گیٹ کے سامنے خود کش دہشتگرد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔ دفتر خارجہ کے عہدیدار نے اعلامیہ جاری کرکے انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف افغانستان کو اپنے تعاون اور یکجہتی سے کا یقین دلایا۔سعودی عرب نے دہشتگردانہ حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کے اعزہ ، افغان حکومت اور عوام سے تعزیت اور زخمیوں کی فوری شفاء کی آرزو ظاہر کی۔
مزید پڑھیں:- - - - -ایس ٹی سی کے صارفین کی معلومات پھیلانے والا ہیکر گرفتار

شیئر: