عید کے دوران 6لاکھ افراد نے الشرقیہ کا سفر کیا
دمام ..... عید الفطر کے دوران 6لاکھ22ہزار203افراد نے مشرق ریجن کی چوکیوں سے سفر کیا۔ الشرقیہ میں جوازات کے ترجمان کرنل معلی العتیبی نے عکاظ کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ الخفجی چیک پوسٹ سے ایک لاکھ4ہزار664 ، الرقعی سے 58 ہزار850،البدائع سے 49 ہزار362، کنگ فہد ایئرپورٹ سے 49 ہزار450 اور الاحسا ءانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے350 افراد نے سفرکیا۔