Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی اوٹ کیو کا صدر دفتر سعودی عرب میں کہیں نہیں،وزارت اطلاعات و نشریات

ریاض.... سعودی وزارت اطلاعات و نشریات نے واضح کیا ہے کہ بی اوٹ کیو کا صدر دفتر سعودی عرب میں کہیں نہیں۔ اس حوالے سے یورپی فٹبال یونین کا دعویٰ سراسر غلط ہے۔ وزارت اطلاعات نے توجہ دلائی کہ بی او ٹ کیو کی نشریات وصول کرنے والے آلات قطر اور مشرقی یورپ سمیت کئی ملکوں میں پائے جاتے ہیں۔ یورپی فٹبال یونین کا بیان سعودی عرب کے تاریخی کردار سے بھی میل نہیں کھاتا کیونکہ سعودی وزارت تجار ت و سرمایہ کاری اپنے یہاں بی او ٹ کیو کی جملہ سرگرمیوں کے خلاف اقدامات کرتی رہی ہے۔ سعودی عرب میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں استعمال ہونے والے استقبالیہ آلات ضبط کئے جاتے رہے ہیں۔ وزارت اطلاعات کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ماتحت بی این اسپورٹس نے مذکورہ جھوٹی اطلاع پھیلائی ہے۔ سعودی عرب جون 2017ءسے الجزیرہ چینل پر پابندی لگائے ہوئے ہے اور اسے دہشتگردی و بدامنی پھیلانے والا چینل سمجھتا ہے۔
 

شیئر: