جھارکھنڈ میں حصول اراضی ترمیمی بل کیخلاف ہڑتال
جمعرات 5 جولائی 2018 3:00
رانچی۔۔۔۔جھارکھنڈ میں رگھور داس حکومت کےحصول اراضی ترمیمی بل کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں نے ریاست گیرہڑتال کا اعلان کیا۔کانگریس، جے وی ایم، آرجے ڈی اور لفٹ پارٹیوں نے جے ایم ایم کی قیادت میں ہڑتال کی حمایت کی۔ریاست میں بڑے پیمانے پرہڑتال کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ زیادہ تر اسکول بند رہے۔ رانچی شہر میں ٹرانسپورٹ کے وسائل ، سٹی بسیں اور آٹورکشے بھی چلنا بندہوگئے جس سے لوگوں کودشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہڑتال کے پیش نظر 5 ہزار سے زائد جوانوں کوریاست کے مختلف علاقوں میں تعینات کردیا گیا۔دریں اثناء اپوزیشن کیجانب سے مظاہروں کی بھی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں۔ ہڑتال کے پیش نظرریاست میں حفاظتی دستے تعینات کردیئے گئے اور پولیس کو مستعد کردیا گیا۔ رانچی کے ڈی ایس پی شیام نندن منڈل نے بتایا کہ بند کے دوران مظاہرے پر پابندی نہیں مگر تشدد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔