Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق

کراچی:  نواب شاہ کے قریب دوڑ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 35 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع بے نظیر آباد کے شہر نواب شاہ میں مہران ہائی وے روڈ پر ایک مسافر کوچ اور وین میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار کار بھی بے قابو ہوکر مسافر کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مزید 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کراچی سے پنجاب جا رہی تھی کہ نواب شاہ کے قریب مہران ہائی وے پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ اور اس حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔امدادی ذرائع کے مطابق حادثے کے اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو پی ایم سی اسپتال پہنچایا۔ طبی ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل عملہ طلب کرلیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -عدالت کے تاریخی فیصلے اور جمعہ کا دن

شیئر: