#نیدرلینڈ کی طرف سے گستاخی
نیدرلینڈز کی حکومت کی جانب سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان عالی میں گستاخانہ کارٹون بنانے کے مقابلے کے خلاف ٹویٹر صارفین نے شدید احتجاج کیا اور اس مقابلے کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
ذیشان رضوی نے ٹویٹ کیا : یہ آزادی ¿اظہار نہیں بلکہ یہ نفرت انگیز بات ہے۔ نیدر لینڈ کی حکومت کو اس مقابلے کو جلدازجلد روکنا چاہئے۔ ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ہماری عزت ہیں اور ہم مسلمان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کسی بھی چیز کو برداشت نہیں کریں گے۔
حرا شاہ نے کہا : ہم لوگ اپنی جان اوراپنا مال خاندان نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان کر سکتے ہیں اور اگر کسی نے شان عالی میں گستاخی کی تو ہم اسے ہرگز برداشت نہیں کریںگے۔
ڈاکٹر سحرش ملک نے ٹویٹ کیا : ہم مسلمان متحد ہیں اور ہم اپنے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت کے لیے کچھ بھی کریں گے۔
مارخور پاکستانی نامی اکاونٹ نے ٹویٹ کیا : ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میںگستاخی کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
عظمیٰ سندھو کا کہنا ہے : کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنا کھلی دہشتگردی ہے۔
خرم مراد نے کہا : شان عالی میں گستاخی کرنے والے پر کچھ رحم نہ کیا جائے۔ ہماری جان ، ہمارا خون ، ہماری زندگی ، ہمارا خاندان اور ہمارے والدین ہر چیز نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہیں۔
قائم علی شاہ نے ٹویٹ کیا : اسلام پُرامن مذہب ہے۔ مسلمانوں کے مذہبی عقائد کو نقصان پہنچانا اچھا عمل نہیں اور نہ ہی کسی مخصوص امت کے لوگوں کے عقائد کو ٹارگٹ کرنا آزادی اظہار میں شامل ہوتا ہے۔
مونا نے کہا :ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭