Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرآن پاک کے مرمت طلب نسخوں کا پاکستانی خادم

الخبر.... معمر پاکستانی عبدالمجید نے مشرقی ریجن کے اہم شہروں الخبر، دمام وغیرہ میں قرآن پاک کے پھٹے ہوئے اوراق کی مرمت کا بیڑا اٹھاکر سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے دل جیت لئے۔ پاکستانی بزرگ مشرق ریجن کی مساجد میں گھوم پھر کر قرآن پاک کے ایسے نسخوں کی مرمت کا کام انتہائی شوق ذوق کے ساتھ انجام دے رہا ہے جن کے اوراق کٹ پھٹ گئے ہوں یا زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے ان کی جلد ٹوٹ پھوٹ گئی ہو۔ عبدالمجید نے ایک وڈیو کلپ جاری کرکے اپنا تعارف یہ کہہ کر کرایا کہ میرا نام عبدالمجید ہے اور جہاں جس مسجد میں قرآن پاک کا کوئی نسخہ مرمت کا طلبگار ہو، میں خدمت کیلئے حاضر ہوں۔ عبدالمجید ائمہ سے اجازت لے کر مساجد میں اپنا موبائل نمبر بھی دے دیتے ہیں۔ انہیں کئی ائمہ نے تعریفی خطوط بھی دیئے ہیں۔ وہ 30 برس سے زیادہ عرصہ سے سعودی عرب میں اقامت پذیر ہیں۔ 
 

شیئر: