پاکستان میں ان دنوں ڈیمز بنانے کا چرچا ہے جسے پانی کی قلت کے شکار عوام نے بڑا سراہا ہے اور وہ اسکے لئے سارا کریڈٹ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو دے رہے ہیں۔
عابد حسین لکھتے ہیں ک ہ ملک میں اب گولف کورس قائم کرنے کے بجائے پانی کے تحفظ کیلئے کام کرنا چاہئے۔
روزی لکھتی ہیں کہ چیف جسٹس نثار نے اپنی جیب سے 10لاکھ روپے دیئے یوں اس نیک کام میں فنڈ دینے والے پہلے شخص بن گئے۔
ریحان الحق لکھتے ہیں کہ میرے پاس ایک آئیڈیا ہے۔ ڈیفنس ہاﺅسنگ اسکیم کی ایک اسٹریٹ بیچ دو اس طرح آپ کے پاس ڈیمز بنانے کیلئے پیسہ ہی پیسہ ہوگا۔
احمر علی لکھتے ہیں کہ عدلیہ نے اچھا آغاز کیا جسکے بعد فوج نے ڈیمز کیلئے رقم فراہم کرنے کا اعلان کرکے خیر سگالی کا اچھا اقدام کیا۔ افواج پاکستان کے افسر 3دن اور سپاہی ایک دن کی تنخواہ دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے لئے دینگے۔
احمد آرائیں لکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ اور پاک فوج کو سلام۔ یہ لوگ سیاستدان نہیں لیکن پاکستان میں پانی کے بحران کو سمجھتے ہیں۔
قاسم کا ٹویٹ ہے کہ لوگوں !اس قومی مفاد کو آگے بڑھاﺅ اور اس میں شرکت کرو۔ پاک فوج کا شکریہ۔
فواد صغیر ٹویٹ کرتے ہیں کہ پاکستان کو بہتر اور اگلی نسل کیلئے میں نے اپنی جیب سے 50پونڈ کا عطیہ دیا ہے۔ میں مزید رقم دونگا۔
اے خان ٹویٹ کرتے ہیں کہ کیا کوئی مجھے اس بارے میں بتائے گا کہ اوورسیز پاکستانیز کہاں عطیات بھیجیں ۔ میں امریکہ میں رہتا ہوں اور ڈیمز کیلئے فنڈ دینا چاہتا ہوں۔
فاطمہ ٹیپو لکھتی ہیں کہ پانی زندگی ہے، پانی بچائیے۔
عائشہ کا ٹویٹ ہے کہ آگے بڑھئے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ہم سے جو کچھ ہوسکے فنڈ میں حصہ ڈالیں۔