قاہرہ ...مصری پارلیمنٹ نے غیر ملکیوں کو شہریت دینے والا متنازعہ قانون بالاخر منظور کرلیا۔ اگر کوئی غیر ملکی 4لاکھ ڈالر 5برس کے لئے کسی ایک مصری بینک میں ڈپازٹ کرائیگا تو ایسی صورت میں اسے مصر کی شہریت دیدی جائیگی۔ مصری پارلیمنٹ نے سابق صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد آنے والے عبوری دور میں کسی بھی تصرف پرفوجی کمانڈروں پر مقدمہ چلانے کیلئے متعدد پابندیاں عائد کرنے والا قانون منظور کرلیا۔ مصری پارلیمنٹ نے دونوں قانونوں کے مسودوں کو حتمی شکل میں جاری کردیا۔ پارلیمنٹ میں دونوں قوانین کے مسودوں پر زبردست اصولی بحث ہوتی رہی ہے۔ دونوں قانون بھاری اکثریت سے منظور کرلئے گئے۔