حاجیوں کی بسوں کیلئے ریموٹ گائیڈ سسٹم
ریاض ....نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بسوں کے رہنما ادارے کے ماتحت رابطہ نظام ”ارشدنی“ کا افتتاح کردیا۔ اسکے معنی ہیں (میری رہنمائی کرو) معلمین کے اداروں کے رابطہ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر طلال قطب نے واضح کیا کہ ارشدنی ایپلی کیشن کا مقصد پیشہ ورانہ انداز میں کاموں کو نمٹانا ہے۔ سعودی وژن 2030کی ہمرکابی کرتے ہوئے بسوں کی رہنمائی کا یہ طریقہ کار ایجاد کیا گیا ہے۔