حیدرآباد (حسام الدین) گلبرگہ ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک عازم حج عبدالستار عمر 69سال کا گردہ فیل ہوجانے کے باعث جمعرات کی صبح مکہ مکرمہ کے النور اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ 10اگست کو حیدرآباد سے حج کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ نماز جنازہ حرم شریف میں ادا کی گئی اور تدفین مکہ مکرمہ میں عمل میں آئی۔تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے عہدیداران نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اعزہ سے صبر جمیل کی تلقین کی ۔ اس دوران حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے تعلق رکھنے والے تمام حجاج کرام مکہ مکرمہ میں اپنی رہائش میں مقیم ہیںاور خیریت سے ہیں۔ حج مشن اور خادم الحجاج سے مسلسل رابطہ رکھا جارہا ہے اور حجاج کرام کی صحت و سلامتی سے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔