جدہ .... شہرکے علاقے المخزومی کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے ۔ شہری دفاع کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال الاحمر کے 4 یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کونکالا جن کی حالت دھواں بھر جانے کے سبب خراب ہو گئی تھی ۔ تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان میں سے 3 کی حالت ابھی تک نازک بتائی جاتی ہے ۔