Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی سرکلر ریلوے پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے ایک بار پھر کراچی میں سرکلر ریلوے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی سرکلر ریلوے کا کام جہاں رکا تھا، وہیں سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ دھابیجی اکنامک زون اورکیٹی بندر منصوبے سی پیک کا حصہ ہیں۔ وفاقی حکومت کے ساتھ بات کرکے ان پر کام بڑھاناچاہتے ہیں۔ ساتھ ہی چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ کے ساتھ کیے وعدے پورے کریں گے۔ چین کے تعاون سے شروع ہونے والے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔
 

شیئر: