پشاور، درہ آدم خیل: اسلحہ سازی کو قانونی شکل دی جائے گی
پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور اور درم آدم خیل میں تیار ہونے والے اسلحہ کے کاروبار میں فروغ اور اسے قانونی شل دینے کے لیے حکومتی سطح پر کام تیز کردیا گیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے زیر انتظام اسلحہ سازی کے صنعتی زون کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے پشاور میں زمین حاصل کرلی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے ماطبق مذکورہ علاقوں میں قریباً 3 سو اسلحہ فیکٹریاں ہیں جن میں ہزاروں افراد کام کرتے ہیں۔ آرمز زون بننے کے بعد یہ تمام فیکٹریاں ایک ہی جگہ منتقل ہوں گی اور اسلحہ خریدنے والے ممالک کو بہت سی آسانیاں ایک چھت تلے فراہم کی جاسکیں گی۔ وفاقی حکومت اس مہارت سے بننے والے اسلحہ کی دنیا بھر میں پہچان بنانے کے لیے پشاور کے نواحی علاقے متنی، درہ آدم خیل اور سابقہ خیبر ایجنسی اور موجودہ ضلع خیبر کے سنگم پر جدید طرز کا صنعتی زون بنارہی ہے ،اسلحہ ساز صنعتی زون میں 200 یونٹس بنیں گے ۔ جس کی لاگت 3 سے 4 ارب روپے ہے۔