الیکٹرانک گاڑیوں کے منصوبے پر سرمایہ کاری
مکہ مکرمہ ....پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے لوسڈ موسٹرز کمپنی کیساتھ ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کرلیا۔ طے کیا گیا کہ معاہدے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے مقررہ شرائط پوری کی جائیں گی۔ متعلقہ انتظامی اداروں کی منظوریاں لی جائیں گی۔ متعلقہ فریق واجب النفاذ معاہدوں پر عمل درآمد کے پابند ہونگے۔ نئے معاہدے کے بموجب سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی رقم الیکٹرانک گاڑیوں کی تیاری کے پروجیکٹ میں لگائی جائیگی۔