Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ : پیٹرول اسٹیشن میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

مدینہ منورہ .... شہری دفاع کے اہلکاروں نے الدعیثہ علاقے میں پیٹرول پمپ میں لگنے والی آگ پر انتہائی مختصر وقت میں قابو پالیا ۔ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ سبق نیوز نے ریجنل شہری دفاع کے ترجمان کرنل خالد الجھنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ محکمہ کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ مدینہ منورہ کے علاقے الدعیثہ میں واقع پیٹرول اسٹیشن میں آگ لگ گئی ۔ اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ہنگامی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہو ںنے مخصوص کیمیکل استعمال کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور اسے پھیلنے سے روکنے کےلئے اطراف میں بھی مخصوص کیمیکل کا اسپرے کر دیا تاکہ آگ پھیل نہ جائے ۔ واضح رہے پیٹرول اسٹیشن میں آگ پر قابو پانے کےلئے مخصوص اہلکاروں کو خصوصی فنی تربیت فراہم کی جاتی ہے جو عام حالات سے مختلف ہوتی ہے ۔ 

شیئر: