Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہموطن کے سعودی قاتل کا سر قلم

جدہ.... یہاں مقامی حکام نے ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو سرقلم کرکے نشان عبرت بنادیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ سعودی شہری لافی بن حامد المجنونی نے ہموطن صالح الجدعانی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ دونوں میں جھگڑا چل رہا تھا۔ المجنونی واردات کرکے فرار ہوگیاتھا۔ پولیس نے تلاش کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا جس نے الزام ثابت ہونے پر اسے موت کی سزا سنادی تھی۔

شیئر: