Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوہری دوڑ کا حصہ نہیں‘ ہتھیار ملکی دفاع کے لیے ہیں‘ صدر

اسلام آباد:  صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹیجک اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کے تحت منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں تزویراتی استحکام کا حامی ہے اور ہمیں خطے میں سماجی و اقتصادی پر ترقی دینا ہوگی۔
صدر مملکت نے کہا کہ عالمی امن کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ پاکستان امن و استحکام کا نہ صرف خواہاں ہے بلکہ دنیا میں جوہری عدم پھیلاؤ کا حامی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کے جوہری تجربات خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے میں رکاوٹ ہیں۔ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل نہیں ہوگا۔ ہمارے جوہری ہتھیار صرف دفاع کے لیے ہیں کیونکہ دفاع مضبوط بنا کر ہی دیرپا امن کا قیام ممکن ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -’’ضمنی الیکشن کے نتائج مستقبل کا پیغام ہیں‘‘

شیئر: