نقلی آرائشی موبائل فروخت کرنے پر جرمانہ
ریاض۔۔۔۔سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے نمائشی نقلی موبائل ذخیرہ اور فروخت کرنیوالے سعودی تاجر پر ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد کردیا۔ یہاں فوجداری کی خصوصی عدالت نے مقامی شہری بہاء الدین الدوالیبی اور اس کے شریک تجارت مصری شہری محمد السید کے خلاف مقدمے کی سماعت کے بعد دونوں کو معروف تجارتی کمپنیوں کے مارکے چسپاں کرکے نقلی موبائل گودام میں رکھنے اور فروخت کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانے، نقلی موبائل ضبط کرنے اور مصری کو سزا کاٹنے کے بعد مملکت سے بیدخل اور بلیک لسٹ کرنے کی سزا سنا دی تھی۔ وزارت تجارت نے عدالت کے حکم پر سعودی تاجر اور اس کے مصری شریک کے خلاف مذکورہ مقدمے کا فیصلہ 2مقامی اخبارات میں ان کے خرچ پر شائع کرادیا۔