Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی کلین سویپ کر دیا

دبئی: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو 47رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کرتے ہوئے سیریز 3-0 سے سیریز بھی جیت لی ۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میںپاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 و کٹوں پر 166 رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 119 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ بابر اعظم کو 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا ۔ محمد حفیظ کو ناٹ آوٹ نصف سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ شاداب خان سیریز کے بہترین بولر ،کیوی کپتان کین ولیمسن بہترین بیٹسمین قرا پائے۔ ایک موقع پر کیوی کپتان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کی ۔ شاداب خان نے ان کی اننگز کا 60 رنز پر خاتمہ کردیا۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 2 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔ فوری بعد گلین فلپس کو بھی شاداب خان نے بولڈ کردیا۔ انہوں نے 26 رنز بنائے۔ اگلے اوور میں عماد وسیم نے یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کی فتح کی امیدتوڑدی۔ نیوزی لینڈ کی آخری 8 وکٹیں صرف 23 رنز کے اضافے پر گریں۔ شاداب خان نے 3، عماد وسیم اور وقاص مسعود نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز کرتے ہوئے بابر اعظم اور فخرزمان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں اسکور 29 رنز تک پہنچا یا۔ اس مرحلے پر فخر زمان 16 گیندوں پر 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں محمد حفیظ اور بابراعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں نے مجموعی طور پر اسکور میں 94 رنز کا اضافہ کیا۔ بابراعظم گرینڈہوم کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ انہوں نے 58 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے۔ دوسری جانب محمد حفیظ نے جارحانہ انداز جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔ وہ 53 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ ان کی اننگر میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ شعیب ملک نے صرف 9 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے۔ گریند ہوم نے 2 ، فرگوسن نے ایک وکٹ لی۔ پاکستان نے لگاتار 11ویں ٹی 20 سیریز جیتنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریںاور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: