نواز شریف کی طرح موجودہ حکومت بھی ڈیل سے آئی‘ زرداری
خیرپور : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ سیاست میں حالات ٹھنڈے گرم کیے جاتے رہتے ہیں، تاہم اس وقت نواز شریف اور مریم نواز حالات کو ٹھنڈا کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں انڈر 14ٹیم میچ کھیل رہی ہے۔ ہوش ربا مہنگائی سے عوام کو پریشان کردیا گیا ہے جبکہ بیورو کریٹس ایسے حالات میں کام کرنے پر تیار نہیں
آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہمیں نواز شریف کی حکومت پر بھی اعتراض تھا وہ بھی ڈیل کے ذریعے آئے تھے۔ اب موجودہ حکومت بھی اسی طرح ایک معاہدے کے تحت آئی ہے۔ منظور وسان کا خواب کہتا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ یوٹرن لیا۔ کچھ روز پہلے مولوی صاحبان نے جو زبان استعمال کی وہ سب انٹر نیٹ پر موجود ہے حکومت نے اصل مظاہرین کے ساتھ این آراو کرلیا، اب یہ ان 1200 غریبوں کو پکڑیں گے جن کی تصویریں آئی ہیں۔