مصر میں 117ہزار کمسنوں کی شادی
قاہرہ ۔۔۔سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر میں 39ملین بچوں میں سے 117ہزار شادی شدہ ہیں۔ ان میں سے کچھ وہ ہیں جو اب بھی رشتہ زوجیت میں منسلک ہیں اور کچھ وہ ہیں جو بحیثیت خاوند زندگی گزار چکے ہیں۔ مصری محکمہ شماریات نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر رپورٹ جاری کرکے بتایا کہ مصر میں 18برس سے کم عمر کے بچوں کی تعداد 39ملین ہے۔ یہ کل آبادی کا 40فیصد ہیں۔ ان میں سے19.6ملین لڑکے اور 18.3ملین لڑکیاں ہیں۔ لڑکوں کا تناسب 51.7اور لڑکیوں کا تناسب 48فیصد ہے۔ 10سے 17برس کے 117ہزار بچے شادی کرچکے ہیں۔