Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم خود حکومت چھوڑ کر بھاگ جائیں گے‘ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:  سابق صوبائی وزیر قانون اور ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے وزیرا عظم کے قبل از وقت انتخابات کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 3 یا 6 ماہ بعد دوبارہ الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا، اسی لیے اپوزیشن حکومت کو وقت دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے حکومت چل نہیں رہی، جس طرح حکومت ہو رہی ہے، اس سے لگتا ہے عمران خان 6 ماہ بعد خود ہی چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت آئینی طریقہ کار کے مطابق تبدیل ہونی چاہیے۔ حکومت کسی کے حوالے کرنے والی بات آئین میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹھیکیدار کا کنٹریکٹ مسترد کرنے پر شہباز شریف کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا جبکہ سب سے بڑا ڈاکو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر بنا ہوا ہے۔ ایک سینئر وزیر اور ایک وزیر دفاع بن کر بیٹھا ہے۔  ان کے خلاف نیب کوئی کارروائی نہیں کرتا، کیا وجہ ہے کہ صرف اپوزیشن کے خلاف مقدمات انتہائی تیزی سے چل رہے ہیں۔
 

شیئر: