Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#جنید_جمشید

معروف مبلغ اور نعت خوان جنید جمشید کی شہادت کو دو سال ہونے پر ٹویٹر صارفین نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے نظر آئے۔
وسیم بادامی نے ٹویٹ کیا : جنید جمشید وی مس یو۔
بشری نے لکھا : دو سال گزر گئے لیکن جنید جمشید کے جانے کا غم ہلکا نہیں ہوا۔ یہ حقیقت ہے کہ جنید جمشید اب ہم میں نہیں رہے لیکن ان کی زندگی ہمارے لیے ایک مثال ہے ۔ اللہ تعالی انہیں جنت میں بلند مقام عطا فرمائے۔
علی محمد خان نے ٹویٹ کیا : ‏پیارے بھائ جنید جمشید کو بچھڑے ۲سال بیت گئے ۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔ آپ کی یاد ہمیشہ دل میں رہیگی۔ خواب ہو کے رہ گئی ہیں کیسی کیسی حسرتیں،داغ فرقت دے گیا ہے کیسا کیسا آشنا۔
مشکور مبارک نے لکھا : ‏7 دسمبر دوہزار سولہ کو جنید جمشید قومی ائیرلائن پی کے 661 کی پرواز کے ذریعے چترال سے واپس آرہے تھے کہ حویلیاں کے مقام پر طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں معروف مبلغ سمیت تمام مسافر شہید ہوگئے تھے الللہ جنت نصیب کرے۔
مریم ثنا نے کہا : ‏ایک خوبصورت اخلاق رکھنے والا انسان جب دنیا سے رخصت ہوجاتا ہے تو کس محبت اور خلوص سے لوگ اسے یاد رکھتے ہیں اس کی مثال ہیں جنید جمشید۔اللہ پاک اعلیٰ درجات عطا فرماۓ۔ آمین
فہد عباسی نے ٹویٹ کیا : ‏بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی ،ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا۔
آمنہ ایمان نے لکھا : ‏وہ اپنے خاص بندوں کو دوسروں سے الگ کر دیتا ہے۔کچھ اس مقام تک خود چل کر آتے ہیں۔کچھ کو کھینچ کر لایا جاتا ہے۔اور بلاشبہ جنید جمشید ان چنیدہ لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔
طہ منیب نے کہا : ‏یہ زندگی بالآخر ختم ہو جانی ہے. جس نے یہ سبق جان لیا اسکے لیے دنیا کی رنگینیاں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں. وہ رب کے حضور میں ہی پناہ طلب کرتا ہے. جنید جمشید اسکی عملی تصویر تھے ۔
خالد نے ٹویٹ کیا : ‏اللٰہ پاک جنید جمشید کے اہلخانہ کو صبرجمیل عطا کرے اور ان سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے درجات کو بلندکرے اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی مغفرت فرماۓ۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں