Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بلاول_بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے خطاب میں مخالفین کو خوب للکارا خود کو باغی قرار دے دیا۔ ان کی آج کی تقریر پرٹویٹرصارفین نے کیا تبصرے کیے آئیے دیکھتے ہیں۔
افراسیاب خٹک نے ٹویٹ کیا : ‏آج بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت ‘ وفاقیت اور انسانی حقوق کے حوالے سے کھلا اور دبنگ موقف اختیارکیا ہے جو نیک شگون ہے۔تمام سیاسی پارٹیوں کو جمہوریت دشمن قوتوں سےوفاقی جمہوری آئینی نظام کو درپیش خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے اکٹھا ہوناچاہئے موجودہ سیٹ آپ اصل حاکموں کی ریت کی بوری ہے۔
اعظم خان نے بلاول بھٹو کا بیان ٹویٹ کیا : ‏نیب کی پھرتیاں صرف اپوزیشن کو گرفتار کرنے کے لیے کیوں؟ یہ کیسا نیب ہے کہ پروفیسرز کو تو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا جاتا اور زیر حراست مارا جاتا ہے جبکہ علیمہ خان اور علیم خان کو کچھ نہیں کہا جاتا۔
نازیہ میمن کا کہنا ہے : ‏وہ باغی تھی میں باغی ہوں۔ بلاول بھٹو کے یہ الفاظ مخالفوں کے لیے کافی ہیں۔ سن لو یہ بی بی کا بیٹا ہے، جو نہ غاصب کے سامنے جھکی نہ ہی کسی ظالم آمر کے، بی نظیر جتنا حوصلہ کہاں تھا ان میں، وہ ڈر گئے تھے بی بی کی بہادری اور ہمت دیکھ کر۔
تاشفین خان نے لکھا : ‏بلاول بھٹو کی آج کی تقریر کسی منجھے ہوئے سیاستدان سے کم نہیں، ملک میں جمہوری قوتوں کو ایک پلاننگ کے تحت دیوار سے لگانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، بلاول کا نادیدہ قوتوں کو واضح پیغام پاکستان کی جمہوری فکر کا شاخسانہ ہے، ہر جمہوری سوچ رکھنے والی پارٹی کو ایسی آواز بلند کرنا ہو گی.
زرتاج گل وزیر نے تقریر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا : ‏جس نے زندگی میں ایک گھنٹہ بھی کہیں کام نہ کیا ہو، جسے اردو سیکھنے کی آج تک ضرورت پڑتی ہو، جس نے اپنا نام ہی بدل لیا سیاسی فوائد کے لئے، جس کی سیاست کا دارومدار قبروں کی مرہون منت ہو، ایسے بلاول بلاوجہ بھٹو کو کسی مقبول ترین مہنتی، ایماندار سیاستدان پر بات کرنا زیب نہیں دیتا۔
اعتزاز طارق خان کا کہنا ہے : ‏بلاول بھٹو کی تقریر زبردست تھی انہوں نے بہترین انداز میں تمام قوتوں کو للکارا۔لیکن اب پتہ نہیں کب وہ اپنے والد محترم کے کہنے پر واپس ان قوتوں کے حق میں تقاریر کریں گے کیونکہ خان اور زرداری کبھی بھی بدل سکتے ہیں۔
ذیشان خان نیازی نے ٹویٹ کیا : ‏بلاول بھٹو اور زرداری صاحب لڑنا چاہتے ہیں تو پھر چیئرمین سینیٹ جن ٹھیکیداروں کے کہنے پر بنایا تھا اُس کو فارغ کریں تب معلوم ہوگا وہ کتنے سنجیدہ ہیں۔یہ کسی اور کا کندھا استعمال کرکے اپنا ریٹ نہیں بڑھوائیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں