ڈھاکا۔۔۔ بنگلہ دیش میں جاری پر خطر انتخابی مہم بین الاقوامی خدشات کے سائے میں اختتام پذیر ہوگئی ۔واضح رہے کہ 8 نومبر کو شروع ہونے والی انتخابی مہم کے بعد سے اب تک بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے 4 اور حکمراں جماعت عوامی لیگ کے 2 کارکنان ہلاک ہوچکے ۔بی این پی اور اس کی اتحادی جماعت جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ساڑھے 11 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ۔ حکمراں جماعت کے کارکنان کے حملے میں ہزاروں کارکنان اور انتخابی امیدوار زخمی بھی ہوئے۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ انتخابات کے دوران اور اسکے بعد تشدد، ڈرانے دھمکانے اور جبر سے پاک فضا کو یقینی بنائیں ۔مجموعی طور پر پر امن اور معتبر انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیشی عوام کے لیے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے محفوظ اور پر اعتماد محسوس کرنا بہت ضروری ہے۔ سول سائٹی اور انتخابی مبصرین کو اپنا کام کرنے کے لیے بھرپور حمایت فراہم کی جائے۔