Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشل اوباما ہیلری سے بازی لے گئیں

واشنگٹن ۔۔۔امریکہ کے سابق صدر اوبامہ کی اہلیہ مشل اوبامہ ہیلری کلنٹن پر بازی لے گئیں۔ مشعل اوبامہ نے سابق وزیر خارجہ  ہیلری کلنٹن سے امریکہ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خاتون کا 17 سالہ اعزاز چھین لیا۔گیلپ پول کے مطابق سال 2018ء میں امریکہ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین میں مشل اوبامہ سر فہرست ہیں۔دوسرے نمبر پر امریکی اینکر اوپرا وینفرے اور تیسرے نمبر پر ہیلری کلنٹن آئی ہیں۔پسندیدہ مردوں کی فہرست میں سابق امریکی صدر باراک اوباما گیارہویں برس بھی امریکیوں کے پسندیدہ مرد ہیں جبکہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسرے پسندیدہ ترین امریکی مرد ہیں۔

شیئر: