دمشق ۔ ۔۔ روس کے خبررساں ادارے اسپورٹنک نے اطلاع دی ہے کہ شامی شہر منبج میںخودکش دھماکہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23تک پہنچ گئی۔ ان میں 5امریکی ، 16منبج آرمی کونسل کے مسلح افرا د اور 2شہری شامل ہیں۔ خودکش حملے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ جائے وقوعہ پر ہلاک ہونے والوں کے جسم کے ٹکڑے بکھر گئے۔کئی لوگوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ امریکی عہدیدار نے اعلان کیا تھا کہ منبج میں ایک ریستوران کے قریب دھماکے میں 4امریکی فوجی ہلاک اور 3زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی ہیلی کاپٹر واقعہ کے فوری بعد منبج اسٹیڈیم پہنچے اور وہاں سے ہلاک و زخمی امریکی فوجیوں کو اٹھا کر لے گئے۔ داعش نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ امریکہ نے اس حملے پر ردعمل دیتے ہوئے فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی۔