لاہور: پیراگون ہاؤسنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ملزم قیصر امین بٹ کی لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد قیصر امین بٹ کی ضمانت منظور ہونے پر نیب کو کوئی اعتراض نہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد قیصر امین بٹ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔