ریاض۔۔۔ سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے کہا ہے کہ " المسیار" شادی شرائط کے ساتھ جائز ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ زواج مسیار کے جواز میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ سعودی عرب میں زواج مسیار کے نام سے شادی کا چلن ہے اس کے تحت مرد حضرات خواتین کی مرضی سے شادی کو خفیہ رکھتے ہیں۔ جبکہ خواتین اپنے بعض حقوق سے برضا و رغبت دستبردار ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زواج مسیار کرنے والی خواتین بھی نکاح کا اعلان ضروری سمجھتی ہیں۔ وہ سعودی چینل 1 پر فتاویٰ پروگرام میں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ ان سے سائل نے دریافت کیا تھا کہ میں ذہنی مریض ہوں ، میری رشتہ دار خواتین مجھ سے شادی پر راضی نہیں۔ کیا میں زواج مسیار کرسکتا ہوں؟ شیخ نے جواب دیا کہ اگر نیت حقوق کی ادائیگی کی ہے، خاتون پر ظلم نہ کرنے کی ہے، ایسی حالت میں زواج مسیار کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں۔