ریاض ۔۔۔ ایک نابینا سعودی عبداللہ العقیل کو 4برس ملازمت کرنے کے بعد ناحق برطرف کردیا گیا۔ عبداللہ نے اپنی ماں کو اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی بپتا سنا کر وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کردیا جسے دیکھ کر سیکڑوں لوگوں نے برطرف کرنے والے ادارے کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا۔ برطرف کرنے والا ایک عرب شہری ہے جو حال ہی میں سعودی ڈائریکٹر کی جگہ تعینات ہوا ہے۔ وڈیو کلپ 40سیکنڈ کا ہے۔ اب تک 9لاکھ12ہزار سے زیادہ افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔ 1300سے زیادہ افراد نے اس پر تبصرے کئے ہیں۔